اشتہار

شہروز سبزواری نے صدف کنول کو لائیو شو میں پروپوز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اہلیہ و اداکارہ صدف کنول کو لائیو شو میں پروپوز کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’دی فورتھ امپائر‘ میں اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شرکت کی جس میں میزبان فیضان شیخ نے انہیں اہلیہ کو پروپوز کرنے سے متعلق پوچھا۔

شہروز سبزواری نے بتایا کہ میں نے صدف سے کہا تھا کہ آپ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

اس پر میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسے ہی بول دیا ہم نے بولا تھا تو ہمیں تو مار پڑ گئی تھی کوئی پھول وغیرہ نہیں دیے تھے۔

شہروز سے فرمائش کی جاتی ہے کہ ابھی پروپوز کرلیں ہم آپ کے لیے پھول لے کر آئے ہیں۔

شہروز سبزواری گھٹنوں کے بل بیٹھ کر صدف کنول کو پروپوز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھ سے شادی کرو گی۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں گزشتہ برس اپریل میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ان کی ایک بیٹی نورے شہروز بھی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکار نے دونوں بیٹی کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں