اشتہار

دبئی: روبوٹ کی مدد سے انوکھا نکاح، شیخ المکتوم کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات سربراہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دفتر میں کام کرنے والے ملازم کا نکاح انوکھے انداز میں روبوٹ کے ذریعے کیا گیا جس نے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نکا ح کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ویڈیو کے مطابق نکاح کی تقریب اُن کی ٹیم میں کام کرنے والے جوڑے کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شیخ محمد راشد کی ٹیم میں کام کرنے والے عمر العلماء اور خاتون امل بنتِ شبیب کے مابین نکاح کی تقریب امارات ٹاؤرز میں منعقد کی گئی۔

- Advertisement -

پڑھیں: امیردبئی کا اسکول کےبچوں کے لیے شاندار تحفہ

تقریب کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ نکاح ایک روبوٹ کے ذریعے کیا گیا، دولہا اور دلہن کے اہل خانہ اور گواہان جبکہ قاضی نے روبوٹ کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے بعد دستخط شدہ نکاح نامہ جوڑے کو پیش کیا گیا اور شیخ المکتوم نے نوبیہاتا جوڑے کو مبارک باد بھی پیش کی۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں