تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘ملکی صورت حال ایسی ہے عوام ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملکی صورت حال ایسی ہے عوام ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے‘ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تباہی اور بربادی کے عالم میں ملک کے مقبول ترین لیڈر پر حملہ کیا گیا ہے، راستہ نہیں بنایا گیا تو ملک میں سیاست کی دکان بند ہونے جارہی ہے، عقل کے اندھوں کو نظر آرہا ہے ملک سنگین بحران میں چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ ملک کی صورت حال پر میں پریشان ہوں اور مایوس ہورہا ہوں اگر راستہ نہیں بنایا گیا تو ملک میں سیاست کی دکان بند ہونے جارہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کیا حملے کے فوری بعد حملہ آور کی ویڈیو جاری کردی جاتی ہے حملے کے فوری بعد حملہ آور کی ویڈیو جاری کردی جاتی ہے یہ حکومت اپنی ’سیاسی قبر‘ خود کھود رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اطلاعات ہیں نواز شریف جو چاہتا ہے وہ باتیں نہیں مانی جارہیں اسی لیے دونوں بھائیوں میں اختلافات نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی میٹنگ موخر کردی گئی ہے یہ ایک دو دن میں تمام مطالبات مان لیں گے۔

Comments

- Advertisement -