اشتہار

میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی ہے ، سب کو فی سبیل اللہ معاف کرتا ہوں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سرابرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے گرفتاری میں ملوث سی سی پی او راولپنڈی اور دیگر اہکاروں کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں میں سرابرہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔

شیخ رشید عدالت کےروبرو پیش ہوگئے اور بیان میں اپنی گرفتاری میں ملوث سی سی پی او راولپنڈی اور دیگر پولیس اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

- Advertisement -

سرابرہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سی پی او اور یہ سب میرےملزم ہیں ،میری گرفتاری میں یہ چہرے شامل ہیں ، فی سبیل اللہ انھیں معاف کرتا ہوں، بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے درخواست نمٹا دی۔

پیشی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں میری گرفتاری پرسماعت ہوئی، پٹیشن میں جو کچھ لکھا تھا وہ بالکل درست ہے ، میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او کا چہرہ چھپا ہے، گرفتار مجھے پولیس نے کیا بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا، 30 اکتوبر کو لال حویلی کا کیس ہے پھر بات کروں گا۔

یاد رہے 21 اکتوبر کو شیخ رشید احمد ایک ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظر عام پر آئے تھے اور 9 مئی کے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کو ’ضدی‘ قرار دیا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 40 دنوں سے ’چِلا‘ (بظاہر زیر زمین وقت گزار رہے ہیں) پر تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں