تازہ ترین

یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں اور انہیں قتل کرانا چاہتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’’باخبر سویرا‘‘ میں زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور انہیں قتل کرانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں ریلی ناکام تھی تو یہ الیکشن سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔ اس طرح کی حرکتوں سے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ نواز شریف معافی مانگ کر سعودی عرب گئے تھے۔ میرے پاس معافی نامے موجود ہیں یہ سارے معافی مانگ کر گئے تھے۔ ریڈ وارنٹ کے لوگ پاکستان میں آ رہے ہیں تو نواز شریف لندن میں کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں وہ واپس آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کی پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑچکی ہیں اس کی 7 جماعتوں نے آئندہ الیکشن کے لیے اپنے نشانات مانگے ہیں۔

Comments

- Advertisement -