تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

9 مئی واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں، شیخ رشید

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں اور ذمے داروں کو سخت سزا دی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے اداروں سے درخواست کی ہے کہ 9 مئی واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔ کس کے کہنے پر پولیس خواب خرگوش سوئی رہی اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے اور جو بھی ملوث ہے اُسے سخت سزا دی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا اور وہ پی ڈی ایم کے چوروں کے ساتھ بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔

سینیئر سیاستدان نے مزید لکھا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے جب کہ جن کی جائیدادیں اور اولاد پاکستان سے باہر ہے ان کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ ای سی ایل میں تو ان کو ڈالنا چاہیے کہ جب وہ اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو پرائیویٹ جہازوں سے باہر بھاگتے ہیں۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 13 جماعتی ٹولہ عوام میں نفرت کا نشان بن چکا ہے، آئی ایم ایف سے چھٹی اوردوستوں سے کٹی ہے، ووٹ مانگنے والے اب پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، سزا یافتہ مجرم مفرور نواز شریف مذاکرات کیوں کرے گا الیکشن کیوں کرائے گا، رات جو لندن کے کیفے میں اُس کے ساتھ ہوا وہی اُس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلے۔

Comments

- Advertisement -