تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا

سینئر سیاستدان و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج صبح شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات ملنے پر شیخ رشید کی رہائی کے لیے روبکار جاری ہوئے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

جیل سے باہر آنے پر شیخ رشید کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور کارکنان نے انہیں کندھوں پر بٹھا لیا۔

سینئر سیاستدان نے اپنے مخصوص روایتی انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے سرخ مفلر پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں سگار تھا۔

قبل ازیں‌اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر کے وکیل سلمان اکرم راجا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور ایس ایچ او آبپارہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آج سماعت کرتے ہوئے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جس کے کچھ دیر بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

Comments

- Advertisement -