تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’عدالتی حکم عدولی ہوچکی، ریڈار میں شہباز شریف اور کابینہ آسکتے ہے‘

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی حکم عدولی ہو چکی ریڈار میں شہباز شریف اور کابینہ اراکین آسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے لیے حکومت کو فنڈز کے اجرا کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ عدالتی حکم عدولی ہو چکی۔ نا فرمانی اور توہین عدالت کا عندیہ دے دیا گیا۔ اس کے ریڈار میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ آ سکتی ہے۔ والیم 10 کی بھی جلد گلی کوچے میں لوٹ سیل لگنے والی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 8 رکنی لارجر بینچ کی خواہش بھی پوری کر دی ہے۔ آئین وقانون کی بالادستی کے آخری پانچ اوورز کا میچ جمعے سے شروع ہو رہا ہے۔ آئین وقانون کا شکنجہ انتہائی گہرا اور سخت ہوتا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 12 روز سے کابینہ ہر روز ایسے بیٹھ رہی ہے جیسے نیاز بانٹی جا رہی ہے۔ ان کے پاس ہر کام کے لیے پیسے ہیں سوائے الیکشن کے۔ پاکستان کی کابینہ ہی عدالتی فیصلے سے انکار کی جرأت کرسکتی ہے۔ نا اہل لوگ قانون سازی کر رہے ہیں جب کہ وزیراعظم نے آٹے کی دکان کھول رکھی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ غریب کے پاس کفن دفن کے پیسے بھی نہیں۔ آئی ایم ایف کی سوئی یواے ای کے ایک ارب ڈالر پراٹکی ہے۔ امید ہے محمد بن سلمان بھی ان کو سمجھائے گا کہ بندے کے پتر بنو انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔

 

سینیئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سعودی عرب سے پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ لندن واپس جائیں گے کیونکہ شہباز شریف ان کی خواہشیں پوری نہیں کر سکا۔

Comments

- Advertisement -