تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

انتخابی فریم ورک پر بات کرنی ہے تو یوٹرن لے کر اسمبلی آئیں، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتخابی فریم ورک پر بات کرنا چاہتے ہیں تو مثبت یوٹرن لے کر اسمبلی آئیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے پنجاب میں اتحادی اور خیبر پختونخوا کے رہنما اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں مارچ تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی جبکہ خیبر پختونخوا والے کہتے ہیں پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کرو۔

وفاقی وزیر نے کہا: ’عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کو سیاسی دھمکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت ان کی کسی دھمکی میں نہیں آئے گی۔ سیاست میں بات چیت غیر مشروط ہوتی ہے۔ بات چیت سے پہلے مطالبات نہیں کیے جاتے۔‘

’عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ وہ مقبول ہیں اس لیے جلد انتخابات چاہتے ہیں۔ کشمیر کے انتخابات کے بعد ان کو اپنی مقبولیت کا پتا لگ گیا ہوگا۔ وہ موجودہ معاشی حالات کے ذمہ دار خود ہیں جبکہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، وہ حکومت میں ہوتے تو ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا۔‘

Comments

- Advertisement -