میکسیکو سٹی : شمالی میکسیکو میں ہفتہ کو ایک کار ریسنگ شو میں فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میکسیکو کے شہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے پیش آیا۔
حکام کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اچانک وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کردیں، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنی سرمئی رنگ کی وین میں فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکاروں اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے میئر آرمانڈو آیالا روبلس نے کہا ہے کہ ریاست کے اٹارنی جنرل نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔