اشتہار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری مزید مشکل بنا دی گئی، نئی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے مارے غریب عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیائے خور ونوش کی خریداری مزید مشکل بن گئی مزید ایک اور پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روز کی بنیاد پر آسمان کی بلندیوں کو چھوتی مہنگائی کے مارے عوام کے لیے سستی اشیائے خور ونوش خریدنے کا ایک سہارا یوٹیلیٹی اسٹورز تھا جہاں پہلے ہی کئی پابندیاں عائد کرکے عوام کی بڑی تعداد کو اس سہولت سے محروم کیا گیا اب باقی ماندہ غریب عوام کے لیے بھی ایک اور پابندی عائد کرکے سستی اشیا کا حصول مشکل تر بنا دیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے غریب عوام کو سستی اشیائے خور ونوش کی خریداری کے لیے اب اپنے موبائل فون سے تصدیق کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس نے ان غریبوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جن کے پاس موبائل فون کی سہولت موجود نہیں ہے۔

- Advertisement -

اس پابندی کے تحت اب جس نے بھی یوٹیلیٹی اسٹور سے سامان خریدنا ہے اسے پہلے رجسٹرڈ موبائل فون سم سے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر بھیجنا ہوگا اور پھر تصدیقی پیغام کا انتظار کرنا ہوگا۔ تصدیقی پیغام موصول ہونے کے بعد ہی وہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے سستے سامان کی خریداری کا اہل قرار پائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں