تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈالر کی قلت، حکومت کا سخت اقدام سامنے آگیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملک میں ڈالرز کی کمی کے باعث اہم فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ملک سے سالانہ 30 ہزار ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے، افغانستان جانے والوں کو بھی سالانہ 30 ہزار ڈالر لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالر لے جاسکیں گے، اٹھارہ سال سے زائد عمر کے نوجوان بیرون ملک جاتے وقت تیس ہزار ڈالر لے جاسکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر افراد ملک سے سالانہ 15 ہزار باہر لیجاسکتے ہیں، اسی طرح افغانستان جانے والے افراد ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر لیجاسکتے ہیں۔

ایف بی آر اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سونا چاندی یا دیگر قیمتی دھاتی اشیا سے متعلق ڈیکلریشن دینا ہوگی اسی طرح بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کو بھی ڈیکلریشن جمع کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث اس وقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوچکے ہیں اور خزانے میں صرف 7 ارب ڈالرز موجود ہے۔

حکومت نے معاشی صورت حال کے پیش نظر ایل سیز پر پابندی عائد کررکھی ہے، جس کے باعث سینکڑوں کنٹینرز پورٹ پر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -