تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر اداکار برس پڑے

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر اداکار فرحان سعید، ثمینہ پیرزادہ، ارسلان نصیر اورمشی خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کے مطابق پیٹرول 22 روپے 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد فی لیٹر 272 روپے کا ہوگیا۔

شوبز شخصیات اور عوام کی جانب سے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے کا غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’پاکستانیوں تم پانچ سو روپے لیٹر بھی ڈلوا لو گے افسوس ہے جو قوم اپنے لیے کھڑی نہیں ہوسکتی وہ اسی بدترین صورت حال کی مستحق ہے۔‘

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹ میں غصے کا اظہار کیا اور کہا ‘پاکستان کی ترقی میں ہی ہے سب کی ترقی ہے، بس کردو ظالمو دھرتی ماں کو جینے دو پھلنے پھولنے دو، لوگوں کو سانس لینے دو’۔

اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے بھی لکھا کہ ’ملک سے غربت ختم کرنی ہے یا غریب؟

اداکارہ و میزبان مشی خان نے پیٹرول کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور حکومت کی جانب سے ملک میں غریب شہریوں پر ظلم پر کہا کہ ’آپ سب اتنے پریشان کیوں ہیں؟‘

انہوں نے عوام پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ’ابھی بھی پیٹرول کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، سڑک پر مزید کاریں اور ٹم ہارٹنز کافی کو نہ بھولیں بلکہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا لطف اٹھائیں‘۔

Comments

- Advertisement -