اشتہار

امتحانات کیسے دیتی تھی؟ بالی وڈ اداکارہ کا دلچسپ انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے ایک پروگرام مین شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والے کئی دلچسپ واقعات کو شیئر کیا۔

تاہم امتحانات سے متعلق بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے ملے، اداکارہ نے بتایا کہ
میں امتحان کے دوران خود سے بہت مایوس تھی، اور میں نے اپنے کپڑوں میں اپنے جوابات لکھ کر چھپا لیے تھے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ کیا شاندار آئیڈیا ہے کوئی مجھے نہیں پکڑسکے گا، میں سوچ رہی تھی کہ میرے اب امتحان میں بہت اچھے نمبر آنے والے ہیں لیکن کچھ ہی دیر میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

انہوں نے روداد بتاتے ہوئے کہا کہ امتحان کے دوران جب میں نقل کررہی تھی تو کچھ ہی دیر میں مجھے احساس ہوا کہ ٹیچر میرے برابر میں ہی کھڑی ہیں ، جس کے بعد میری ٹیچر نے چلا کر کہا شردھا! اور پھر میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

واضح رہے کہ شردھا ان دنوں اپنی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں