پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کا میئرز کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے میئرز کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت بلدیات سے اختیارات واپس لے کر واپس نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے جاتے جاتے میئرز کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزارت بلدیات سے اختیارات واپس لے کر واپس نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔

اس فیصلے کے تحت حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور نوابشاہ ڈویژنز میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بنایا جائے گا اور سیوریج اور واٹر سپلائی کاعملہ ان چاروں ڈویژن کے ماتحت ہوگا۔ میئر کاشف شورو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین ہوں گے۔

سندھ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2023 میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ترمیم سندھ اسمبلی سے یہ فوری منظور کر کے گورنر سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں