اشتہار

سندھ حکومت کا طبی عملے کی عید تعطیلات منسوخ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کرونا کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی وزارتِ صحت کی سفارش پر سرکاری عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کو عید کی تعطیلات کے دوران باقاعدگی اور معمول کے مطابق امور انجام دینا ہوں گے۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عیدکے 3 دن کے علاوہ ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔ سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ کروناویکسی نیشن سینٹر 13 سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ویکسین کیلیے اسپتال نہ آنے والے افراد سے متعلق بڑا فیصلہ

دوسری جانب سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا۔ جس کے مطابق 10 سے 15 مئی تک صوبائی حکومت کے ماتحت سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے حساب سے سندھ کے سرکاری اداروں میں تعینات افسران و ملازمین کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے 8 چھٹیاں ملیں گی کیونکہ 8 اور 9 مئی بروز ہفتہ، اتوار دفاتر معمول کے مطابق بند رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں