تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ: وزیرداخلہ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

کراچی : وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے لانڈھی مانسہرہ کالونی واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اور غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کے فوری علاج معالجے کی ہدایت کی۔

وزیرداخلہ سندھ کے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی جامع تحقیقات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ اورپولیس ایکشن پر مشتمل رپورٹ ارسال کی جائے ساتھ ہی دہشت گرداور سہولتکاروں سےمتعلق تمام معلومات حاصل کی جائیں۔

ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ دھماکے میں استعمال ہونیوالےبارود کی بھی تفصیلات معلوم کی جائیں، ملک دشمن عناصر کے گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا، کسی کوامن وامان کےحالات سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

یاد رہے آج صبح کرا چی میں دہشت گردوں نےغیرملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے جبکہ گاڑی میں موجودتمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔

حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد نے خود کودھماکےسے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس سے مقابلے میں مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےدوسیکیورٹی گارڑاورایک راہ گیرزخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کےپاس سے بیگ ملاہےجس میں دستی بم موجودہیں، دھماکےکی زدمیں قریب موجودایک موٹر سائیکل اورپک اپ آئی۔

Comments

- Advertisement -