تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اہم خبر ! طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نرسری سے تیسری جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے امتحان15 سے 27 اپریل تک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں نئے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں کرتے ہوئے شیڈول تیار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا کہ اسکول اور کالجوں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کےامتحان15 سے 27 اپریل تک ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال دوہزارچوبیس اورپچیس یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سےشروع ہوگا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

خیال رہے سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔

Comments

- Advertisement -