اشتہار

سراج الحق نے انتخابات کیلیے 14 اگست کا دن تجویز کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 14 اگست 2023 کو قومی انتخابات کےلیےموزوں ترین دن قرار دے دیا۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ اورر ماضی کی حکمران جماعتیں جمہوری روایات قائم کرنےمیں ناکام رہیں حکمران جماعتیں اب بھی عوام کی بجائےاسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے پہلے بھی کوششیں کیں اب بھی کر رہے ہیں، 14 اگست 2023 قومی انتخابات کے لیے موزوں ترین دن ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے بےگناہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ کےخلاف ہیں جماعت اسلامی سیاسی ورکرز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےحق میں نہیں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار ملک کی سیاست پر قابض ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مثبت سیاست کرتی ہے عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ’’میرا چور زندہ باد، تیراچور مردہ باد‘‘ کہنے والے بہتری نہیں لا سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں