تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

فرحت عباس شاہ کے قتل میں بھابھی ملوث نکلی

لاہور: پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی ملوث نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق سی آئی اے ٹیم نے ایس پی (ر) فرحت عباس شاہ کے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فرحت عباس کو قتل کرنے کے لیے ان کی بھابھی حرا عرف ثنا نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ ایک طویل منصوبہ بندی کی، مقتول بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق مقتول کی بھابھی نے جائیداد کے تنازع کے لیے فرحت عباس کو قتل کروایا۔

لاہور : سابق پولیس افسر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے تھے کہ اسی دوران ہیلمٹ پہنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے اُن پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، سابق ایس پی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -