تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

ورلڈکپ کی تیاری، اسٹیو اسمتھ اوپنر بن گئے

اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں پہلے بار اوپننگ کریں گے۔

سلیکٹرز نے کہا ہے کہ انہیں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں ڈیوڈ وارنر کے ساتھ کام کرنے کے لیے باکس سیٹ پر رکھا جائے گا۔ وہ (اسمتھ) جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیریئر کے دوران پہلی بار اوپننگ کریں گے۔

اسمتھ عام طور پر تین یا چار پر بیٹنگ کرتے ہیں تاہم انہوں نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر بگ بیش لیگ کیمیو میں سڈنی سکسرز کے لیے اوپنر کے طور پر خود کو منوایا اور دو شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والے خلا کو پرُ کرنے کے لیے انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر اسمتھ کو بیٹنگ آرڈر میں پرموٹ کیا ہے۔

بیلی نے اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ اسٹیو اسمتھ کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو طویل ترین فارمیٹ میں کھیلتے ہیں اور انہیں جنوبی افریقا میں ایک نیا موقع دیا جائے گا، اسمتھ بطور اوپنر کافی پرُجوش تھے اور انہوں نے اپنی مہارت کو بخوبی اجاگر کیا۔

سلیکٹر کا کہنا تھا کہ جس طرح سے اسمتھ نے بگ بیش میں کھیلا یہ وہ چیز ہے جسے ہم بین الاقوامی سطح پر آزمانا چاہتے ہیں،اس لیے یہ ضروری ہے کہ بلے باز کو اب اوپننگ کا موقع دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -