تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جعلی پاکستانی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ریلوے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور پشاور اسٹیشن سے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریلوے پولیس پشاور سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور ریلوے اسٹیشن سے ایک مسافر کو تلاشی کے بعد گرفتار کرلیا جس کی جیت سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔

ریلوے پولیس نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو اس کی جیب کے اندر پلاسٹک می چھپائے ہوئے 50 ہزار مالیت کے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔

گرفتا ملزم محمد رسول ضلع سانگھڑ شہدادپور کا رہائشی ہے جو رحمان بابا ٹرین میں سفر کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران تفتیش ملزم نے جعلی کرنسی کو خیبر ایجنسی سے خریدنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں کسی کارخانے میں ملازمت کرتا ہے اور اس نے خیبر ایجنسی سے 50 ہزار کی جعلی کرنسی کو 12 ہزار روپے کے عوض خریدا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -