تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب میں برفباری، سیاحوں نے رخ کرلیا

سعودی عرب کے شہر تبوک میں موسم سرما کی برفباری کے بعد پہاڑوں اور میدانوں سب سے برف کی سفید چادر اوڑھ لی دلفریب مناظر سے لطف لینے کیلیے سیاح کھینچے چلے آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد پہاڑ اور میدان سب نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جب کہ علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب میں برفباری کے بعد ہلچل مچ گئی۔ برفباری کے دلفریب نظاروں نے سیاحوں کو بھی متوجہ کرلیا ہے اور وہ ان حسین لمحات سے لطف اٹھانے کے لیے تبوک کھینچے چلے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کی سرحد سے متصل شہر تبوک سعودی عرب کے خوبصورت مقامات میں سے ایک مقام ہے یہاں ہر سال جبل اللوز، جبل الطاہر اور تبوک کے پہاڑوں پر دو سے تین ہفتے تک برف پڑتی ہے۔ یہ پہاڑ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں ہیں۔

جبل اللوز پہاڑ 2600 میٹر بلند ہے۔ اس پہاڑ کو بادام کا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ڈھلوان پر بڑی تعداد میں بادام کے درخت لگائے گئے ہیں۔ اس پہاڑ پر ہر سال برف باری ہوتی ہے اور درجہ حرارت بہت گر جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -