تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سوشل میڈیا کی مدد سے 13 سال کی عمر میں اغوا کی جانیوالی لڑکی 16 سال بعد مل گئی

پیرمحل: تیرہ سال کی عمر میں آزاد کشمیر سے اغوا ہونیوالی لڑکی آسیہ کو 16 سال بعد شاہ پور سے بازیاب کرالیا گیا، آسیہ 2008میں تھانہ چکوٹھی کے علاقے سے اغوا ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی مدد 13 سال کی عمر میں اغوا کی جانیوالی لڑکی 16سال بعد مل گئی، پولیس نے اغوا ہونیوالی لڑکی آسیہ کو شاہ پور سے بازیاب کرایا۔

پولیس نے بتایا کہ آسیہ دوہزار آٹھ میں تھانہ چکوٹھی کے علاقے سے اغوا ہوئی تھی، آسیہ بی بی نے موقع ملنے پر وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے آسیہ کو شاہ پور سےبازیاب کرایا، مجسٹریٹ کے حکم پر آسیہ کو دارا الامان ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔

آسیہ بی بی کا کہنا ہے مصطفی نامی شخص اسے اغوا کر کے جھنگ لے گیا تھا۔

.

Comments

- Advertisement -