پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سونیا حسین انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین انسٹاگرام پر چھا گئیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گہری سوچ میں گم ہیں، سونیا حسین نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا۔

- Advertisement -

سونیا حسین کی جانب سے لکھے گئے شعر کے الفاظ کچھ یوں ہے۔

کیوں چاہتا ہے تمُ کو تبسُم یہ ہے وہ راز’’
چاہو بھی تُم اگر ، کبھی افشاں نہ کر سکو۔
یہ کیا کہ اکِ جہاں کو کرو وقفِ اِضطراب
‘‘یہ کیا کہ اِک دِل کو شکیبان نہ کر سکو

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سونیا حسین کیریئر کا پہلا ایوارڈ جیتنے پر جذباتی ہوگئیں تھیں۔

تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین اسٹیج پر چند منٹ تک روتی رہیں اور اشکبار ہونے کی وجہ سے وہ بات بھی نہیں کر پا رہی تھیں۔

سونیا حسین نے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کی اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ سونیا حسین نے 2013 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک تین درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، انہیں ابھرتی ہوئی اداکارہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں