اشتہار

‘رمضان میں لوگ ٹی وی پر مرغی دیکھ کر افطار کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سویا بین امپورٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے مرغی اتنی مہنگی ہوجائے گی کہ رمضان میں لوگ صرف ٹی وی پردیکھ کر ہی افطار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سویا بین امپورٹرز حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور وزیرخوراک کو چکن فیڈ بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

نواب شہزاد خان نے بتایا کہ نومبر سے سویابین اور کینولا کے جہاز بندرگاہ پر ہیں، چکن فیڈ کی کوالٹی تباہ ہوگئی، مرغی کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ گئی۔

- Advertisement -

سویا بین امپورٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ چکن کی قیمت ہزار روپے کلو تک چلی جائےگی اور رمضان میں لوگ ٹی وی پرمرغی دیکھ کرافطار کریںگے

نواب شہزاد خان کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں کما رہا، بحران کی وجہ صرف اور صرف نااہلی ہے، رمضان میں دعا کریں، اللہ وزیر خوراک کوعقل دے، وزیراعظم ذاتی انا کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھانے والے سے قوم کی جان چُھڑائیں۔

سویا بین امپورٹرز نے روز دیا کہ وزیراعظم آج ایکشن لیں، دو دن میں نتائج آجائیں گے۔

دوسری جانب رجمان پولٹری ایسوسی ایشن عبدالکریم بھٹی کا کہنا ہے کہ مرغی کی خوراک بنانے کےلیے خام مال کے جہاز حکومت نے بندرگاہ پر روکے ہوئے ہیں، ،چکن فیڈدستیاب نہیں۔

سویابین اور کینولا سے بنی خوراک کی لاگت دگنی ہوگئی، پیداواری لاگت تین گناہوچکی ہے۔ چکن کی موجودہ قیمت میں بھی گذارانہیں ہورہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں