اشتہار

ہسپانوی شہری چوہے کا سر سبزی سمجھ کر چبا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ : ہسپانوی شہری نے چوہے کو سبزی سمجھ کر کھالیا، حقیقت کا علم ہونے پر سپرمارکیٹ کے خلاف شکایت درج کرادی۔

دنیا بھر میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں کھانے پینے کی اشیاء میں کچھ ایسی چیزیں شامل ہوجاتی ہیں جسے کھانے کا سوچ کر ہی انسان کو کراہیت آتی ہے لیکن کچھ افراد غلطی سے وہ اشیاء چبا جاتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ اسپین کے جون جوز نامی شہری کے ساتھ پیش آیا جو سپرمارکیٹ سے کھانے پینے کی اشیاء خرید لایا تاکہ اپنی بھوک مٹا سکے۔

- Advertisement -

جوز نے کھانا تناول کرنے کےلیے سبزیوں کو ایک پلیٹ میں نکالا اور کھانے لگا، اس دوران اسے سبزیوں کے ساتھ کچھ کالا کالا بھی نظر آیا جسے اس نے سبزی سمجھ کر کھالیا۔

کھانے کے دوران اسے کچھ عجیب کا محسوس ہوا تو اس نے پلیٹ میں پڑی کالی شے کو چیک کیا جو چوہے کی آنکھیں اور منہ تھا، ہسپانوی شہری سبزی سمجھ کر درحقیقت چوہے کا سر چبا گیا تھا۔

جون جوز کو حقیقت کا علم ہوا تو اس نے سپر مارکیٹ کے خلاف شکایت درج کروا دی، جس پر سپرمارکیٹ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں