تازہ ترین

’الیکشن کا معاملہ لگتا ہے کہ اب کسی کی ذاتی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، حکومت بھی ہٹ دھرمی نہ دکھائے‘

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کا معاملہ لگتا ہے کہ اب کسی کی ذاتی انا کا مسئلہ بن گیا ہے حکومت بھی ہٹ دھرمی نہ دکھائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا معاملہ لگتا ہے اب کسی کی ذاتی انا کا مسئلہ بن گیا ہے۔ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ سب کی سننی چاہیے، حکومت بھی ہٹ دھرمی نہ دکھائے۔

راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ سیاسی معاملات عدالت میں لے جائیں گے تو سب کے ساتھ عدلیہ کا بھی نقصان ہے۔ پارلیمان میں یا باہر بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔ سپریم کورٹ میں تقسیم ہو تو پھر سپریم کورٹ نہیں چل سکتی۔ فل کورٹ بن جائے تو کوئی قباحت نہیں، ملک میں ہیجانی کیفیت ختم ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان پر قدغن لگانے سے بہتر ہے خود قانون سازی کرلیں۔

Comments

- Advertisement -