جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے لیے فنڈز کا اجرا کردیا۔

وزرات داخلہ کی مشاورت کے بعد وفاقی پولیس نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی، ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کینین حکام سے رابطے میں ہے۔

فنڈز کے اجرا کے بعد ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

خیال رہے خصوصی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے دبئی اور کینیا کے دورے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 5ارکان کے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے سرکاری عہدیداروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کا حوالہ دیا اور پابندی کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس دورے کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی اور نہ ہی یہ جاری کیے ہیں۔

خصوصی جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ، فنڈز صرف کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں