تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، معاہدے کے چند ہفتے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی اقدامات کیے،توانائی اصلاحات آئی ایم ایف سے زیادہ پاکستان کی ضرورت ہیں۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے ، اسٹاف لیول معاہدے کے چند ہفتے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس ہوگا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ قرض پروگرام 30 جون 2023 کو ختم ہوجائے گا، پاکستان کو جون کے بعد آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق توانائی کےنقصانات کم نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہوجائے گی،منی بجٹ کا تعلق ٹیکس آمدن بڑھانے سے براہ راست نہیں منی بجٹ کا مقصد بجلی کے نقصانات کو فنڈز فراہم کرنا ہے۔

پوری قوم نے اگر بجلی کی بچت نہ کی تو معیشت تباہ حال رہے گی، بجلی کے ہر یونٹ پر 33 فیصد نقصان تباہی کا باعث ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر کا ایکس چینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق مقرر کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےاسٹیٹ بینک کوخودمختارمانیٹری پالیسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -