اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ 2 ماہ سے مسلسل کم ہوتے ملکی ڈالر کےذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر حالیہ اضافے سے 4.60 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5.84 ارب ڈالر کے ڈپازٹس ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 10.44 ارب ڈالر ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر اضافے کے بعد بھی کمرشل بینکوں کے ذخائر سےکم ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس موجود ڈالر ذخائر 28 دن کی امپورٹ کے برابر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کےدباؤ میں آگئی ہے، بتایا جائے کہ کیوں عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ کیا کہ 800 بلین کی پی ڈی ایل لگائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں