تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

انسانیت کی بہترین مثال : اجنبی نے خاتون کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ ویڈیو وائرل

مصیبت، تکلیف یا پریشانی میں کسی شخص کے کام آنے کے بعد جوخوشی اور اطمینان اور سکون حاصل ہوتا ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

انسانیت کی خدمت ہی انسان ہونے کی پختہ دلیل ہے، بقول شاعر کہ "کسی کے کام نہ آئے وہ زندگی کیا ہے”؟ دوسرے انسان کی تکلیف کا احساس وہی شخص کرسکتا ہے جس کا دل بھی حساس ہو۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کو دوسرے انسان کی تکلیف اور ضرورت کا احساس کرتے ہوئے اس کے کام آنا دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر لوگوں کی آمد ورفت جاری ہے اور ہلکی ہلکی بارش بھی ہورہی ہے، ایسے میں ایک عورت اپنے بچے کو گود میں اٹھائے اسے بارش سے بچاتے ہوئے لے کر جارہی ہے۔

اسی دوران سامنے سے آنے والے شخص نے اپنے ہاتھ میں موجود چھتری اس اجنبی خاتون کے حوالے کردی تاکہ وہ بچے کو محفوظ طریقے سے لے جا سکے۔

دل دہلا دینے والی اس ویڈیو کو گڈ نیوز موومنٹ نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آئیے مہربانی کے ساتھ اس دنیا کو بدلیں، مذکورہ کلپ کو تقریباً ایک ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسندیگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -