اشتہار

صنعتکاروں نے شرح سود میں اضافے کو ‘ظالمانہ فعل’ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف پی سی سی آئی، سائٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن اور آباد نے شرح سود میں اضافے کو ظالمانہ فعل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر سائٹ انڈسٹری ایسوسی ایشن فیصل معیز نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو بڑھا کرسود کا بم گرادیا، اب کاروباری اداروں کے لیے قرضے لینا ناممکن ہو جائے گا۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن نے بھی شرح سود میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ بڑھنے سے مہنگائی کا سونامی آگیا ہے،شرح سود میں اضافے سے برآمدی کاروبار بھی متاثرہوگا،آئی ایم ایف کے دباؤ پر ایسے سخت اقدامات سے معیشت تباہ ہو جائے گی۔

- Advertisement -

ایف پی سی سی آئی نے بھی شرح سود میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلےہی خطے میں سب سے بلند شرح سودپ اکستان میں ہے، حالیہ اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرز(آباد) نے بھی شرح سودمیں3فیصد اضافےکومسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلےہی ڈالرکی قیمت بڑھنےسےخام مال کی قیمت آسمان پرہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بینک سے قرضہ لےکرگھرتعمیرکررہی ہے ایسے فیصلوں سے معاشی نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ملنے والا۔

ادھر صدر کراچی چیمبر آف کامرس طارق یوسف نے پالیسی ریٹ میں 300پوائنٹس اضافہ قطعی طورپرناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے ڈالرکی قدر 285روپےتک پہنچنےپر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک بطورریگولیٹراپنا کردارادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں