اشتہار

گندم پرسبسڈی : حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری گندم کے اجراء پر اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی قیمت 3ہزار 900 روپے فی من ہے، 15اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی شروع کی جائے گی جس کے بعد ایک ہزار آپریشنل فلور ملز کو سرکاری گندم 4450 روپے فی من فروخت کی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ سرکاری گندم کے اجراء کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے میں فروخت کیا جائے گا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب فوڈ ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم کے 40 لاکھ ٹن سے زائد ذخائر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں