تازہ ترین

سنیل گواسکر نے بابر اعظم کو ’آٹو گراف‘ دے دیا

ماضی کے سپر اسٹار سنیل گواسکر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کیپ پر آٹو گراف دے دیا۔

ماضی کے سپراسٹار سے موجودہ میگا اسٹار کی ملاقات ہوئی اس دوران سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اور قومی کپتان بابراعظم نے گفتگو کی۔

گواسکر نے بابرکو کیپ پر آٹوگراف بھی دیا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان بھی خوشگوارملاقاتیں ہوئیں۔

اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی پیسر شامی کے ساتھ بولنگ کی جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نےآسٹریلیا کے اسپنر زیمپا کو گلے لگایا۔

انگلش کوچ میتھیو موٹ اور قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن بھی گھل مل گئے جبکہ شاہینوں نے انگلش کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -