اشتہار

پنجاب اسمبلی میں الیکشن تاخیر سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے پنجاب الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جسے سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے درخواست پرکوئی اعتراض نہیں لگایا اور پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرنمبر لگادیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آج ہی اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کی تبدیلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تحریک انصاف نے مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اورعدالت کے فیصلے سے انحراف کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ اب انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں