اشتہار

کراچی : موبائل مارکیٹ میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: موبائل مارکیٹ میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ 23 قیمتی فون برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریڈی پولیس نے کیڈا لاء اینڈ آرڈر چیئرمین کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کے قریب ہوٹل میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے رواں سال کی سب سے بڑی موبائل چوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا اور چوری ہونے والے 23 آئی فون برآمد کرلئے۔

ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزم نے 31 مارچ کو اسٹار موبائل مارکیٹ میں چوری کی تھی، مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے کے آئی فون چوری ہوئے تھے۔

- Advertisement -

اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم پاسپورٹ آفس کے قریب ہوٹل میں ٹہرا ہوا تھا، چوری کے بعد تمام موبائل فون ہوٹل کے کمرے میں رکھے تھے۔

ایس ایس پی ساوتھ نے کہا کہ گرفتار ملزم نے ایک آئی فون 1 لاکھ 93 ہزار کا فروخت کردیا تھا، جس کے بعد ملزم تین مزید آئی فون فروخت کرنے عبداللہ ہارون موبائل مارکیٹ گیا تو پکڑا گیا۔

اسد رضا نے کہا کہ کیڈا لاء اینڈ آرڈر چیئرمین منہاج گلفام کو چوری شدہ فونز کی اطلاع ملی، منہاج گلفام نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا اور ملزم پکڑا۔

کارروائی کے دوران 100 فیصد ریکوری کی گئی جبکہ ملزم نے موبائل فروخت کرکے جو رقم حاصل کی تھی وہ بھی مل گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں