اشتہار

خوفناک لڑائی : سفاک نوجوان نے ضعیف شخص کا آدھا چہرہ کھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوریگون : امریکا کے شہر گریشام میں 25 سالہ شخص نے پورٹ لینڈ کے مضافاتی علاقے میں ریلوے پلیٹ فارم پر جھگڑے کے دوران ایک 78 سالہ شخص پر بے دردی سے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوریگون میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فام پر ایک شخص نے آپس کے جھگڑے کی وجہ سے حملہ کرکے دوسرے شخص کا کان اور چہرے کا کچھ حصہ چبا ڈالا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گریشم شہر میں رات کے وقت پیش آیا، پولیس کی مداخلت سے پہلے ہی متاثرہ شخص بری طرح زخمی ہوچکا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفر کے دوران 25 سالہ شخص کسی بات پر غصے میں آکر ایک بزرگ مسافر کی طرف لپکا اور اس کا کان دانتوں میں سختی سے دبا لیا لوگوں کی جانب سے چھڑانے تک وہ کان اور گال کا حصہ بری طرح زخمی کرچکا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ حملے کا نشانہ بننے والے شخص کا نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا تاہم اتنا بتایا گیا ہے ان کی عمر 78 سال کے لگ بھگ ہے اور ان کا تعلق ہلزبورو سے ہے۔

گریشم پولیس کا کہنا ہے کہ دانتوں سے کیا جانے والا حملہ اس قدر شدید تھا کہ نشانہ بننے والا کی کھال ادھڑ گئی اور نیچے سے کھوپڑی تک نظر آنے لگی تھی۔

پولیس کے مطابق زخمی ضعیف شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں پولیس نے 25 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کورین کائمر کے نام سے ہوئی ہے جو حال ہی میں جارجیا سے اوریگون منتقل ہوا تھا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ حملے کی وجہ کیا تھی اور کہیں حملہ آور کسی نشہ آور چیز کے زِیراثر تو نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں