تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کراچی میں سکیورٹی ادارے کے افسر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں 9 دن پہلے سکیورٹی ادارے کے افسر کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ ٹیم نے سی سی ٹی وی اور تکنیکی ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگایا، واقع میں ملوث ایک ملزم کی آج سائٹ ایریا میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزم نے  فائرنگ کی جبکہ  جوابی فائرنگ کے بعد ملزم عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ادھر، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا، ملزم نے 31 مارچ کو شیر شاہ پل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر مقتول کو قتل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو سائٹ ایریا سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم سے برآمد پستول فرانزک ٹیسٹ کیلیے بھیجا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 31 مارچ کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقتول زخمی ہوا تھا جو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ مقتول کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا، مقتول کراچی گلشن اقبال کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت میں قتل کیے گئے افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -