اشتہار

سوات: مقامی افراد نے اپنی عدالت لگالی، طالب علم پر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

سوات میں مقامی لوگوں نے اپنی عدالت لگالی، معمولی بات پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ مٹہ کے علاقے گٹ شور میں پیش آیا جہاں چار افراد نے مل کر طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بااثر ملزمان نے طالب علم کو اسکول سے واپسی پر اٹھایا اور ہجرے میں لیجاکر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کیا جس پر ڈی ۤآئی جی سوات نے نوٹس لیا۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی ناصر محمود ستی کے نوٹس پر چاروں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں