اشتہار

’’ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 اکیلا ہی جتوا سکتا تھا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج اوپنر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ میں 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اکیلا ہی جتوا سکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اوپنر بیٹسمین عمران نذیر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ 2007 میں بھارت سے کھیلے جانے والا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اکیلا ہی جتوا سکتا تھا، واضح رہے کہ 2007 کے ورلڈ کپ فائنل میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 5 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں فائنل میچ میں اچھا کھیل رہا تھا بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگیا اور میچ ہمارے ہاتھ سے نکلتا چلا گیا، مجھے اس پر آج بھی افسوس ہے۔

- Advertisement -

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ فائنل جیتنا چاہئے تھا، کرکٹ کے حوالے سے یہ میری زندگی کا سب سے افسوس ناک لمحہ رہے گا، یہ میری آخری سانس تک تکلیف دیتا رہے گا ہمیں تاریخ تخلیق کرنے کا موقع ملا تھا بدقسمتی سے ہار گئے۔

سابق اوپنر نے کہا کہ فائنل میں اچھی شروعات اور ٹھوس شراکت قائم کی تھی لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ میچ کو ختم کیسے کرتے ہیں، ہم میچ کا اختتام جیت پر نہ کرسکے، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، یہ ایک بہت بڑا ٹورنامںٹ تھا۔

واضح رہے کہ ہارڈ ہٹنگ اوپنر عمران نذیر نے 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور بالترتیب 427، 1895 اور 500 رنز بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں