اشتہار

’تارے زمین پر‘ میں عامر خان کی جگہ پہلا انتخاب کونسا اداکار تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار اکشے کھنہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ میں ’رام شنکر نکھونب‘ کے کردار کے لیے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کھنہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ڈائریکٹر امول گپتے عامر خان کی جگہ مجھے لانا چاہتے تھے، لیکن وہ مجھے زیادہ نہیں جانتے تھے اس لیے عامر خان کا انتخاب کیا۔

اکشے کھنہ نے بتایا کہ عامر خان نے امول گپتے سے کہا تھا کہ اسکرپٹ سننے سے پہلے کچھ نہیں کہہ سکتا، پہلے اسکرپٹ سنائیں، اگر مجھے پسند آیا تو اکشے کو بتاؤں گا، اسکرپٹ پسند آنے پر انہوں نے خود ہی فلم کرلی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ عامر خان کے فلم کرنے پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں، جب ہماری ملاقات ہوئی تھی تو عامر خان نے سب بتایا تھا، میں نے کہا تھا کہ کوئی بات نہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اکشے کھنہ نے کہا کہ عامر خان نے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا، شاہد میں کردار ٹھیک طرح نبھا نہیں پاتا، اچھا ہوا جو انہوں نے فلم خود لے لی۔

’تارے زمین پر‘ ایک ایسے بچے کی کہانی پر مبنی فلم ہے جس کی پڑھنے لکھنے کی صلاحیت بہت کمزور ہوتی ہے۔ والدین کمزوری کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔ پھر اسکول ٹیچر رام شنکر اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں