اشتہار

طلال چوہدری ایک بار پھر عدلیہ پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ عمران خان کے کیسز نہیں سن رہی، ان کو ہر کیس میں اسٹے دے دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں جب تک انصاف کا نظام یکساں نہیں ہوگا اور سب کے لیے لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہوگی تب تک صاف اور شفاف الیکشن ہو ہی نہیں سکتے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، عمران خان کو دو ملکوں سے تقریباً 6 ارب مالیت کے تحائف ملے اور ان کی قیمت 3 کروڑ لگوائی گئی، حجاز مقدس ننگے پاؤں جانے والا شخص انہی کے تحائف بیچتا رہا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: فوادچوہدری اور طلال چوہدری میں گرما گرم بحث

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے نام سے جیولری کی رسیدیں بنوائی گئیں، پہلے مرید چور نکلا اور پھر مرشد بھی چور نکلی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ضوابط کے برخلاف تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر ہی بیچ دیے، انہوں نے الیکشن کمیشن کو دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چُھپایا، صادق و امین لوگ ناجائز کاموں میں ملوث نہیں ہوتے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے زکوٰۃ چھوڑی نہ گھڑی اور نہ کسی کا مال، اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں