جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

تماشہ ٹو، نتاشہ علی نے عروبہ مرزا کو ’چڑیل‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں عروبہ مرزا اور نتاشہ علی کی لڑائی ہوگئی۔

رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں فیضان شیخ، امبر خان، عروبہ مزا، مچل ممتاز، زینب رانا، علی سکندر، عدنان حسین، دانش مقصود، نتاشہ علی، نیہا خان، ندا فردوس خان، رانا آصف، عمر شہزاد، جنید جمشید نیازی شریک ہیں۔

تماشہ ٹو کی میزبانی کے فرائض معروف اداکار عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں۔

رئیلٹی شو کی 14ویں قسط میں نتاشہ علی اور عروبہ مرزا کچن میں موجود ہیں، نتاشہ علی کہتی ہیں کہ ’آپ سے میں نے کچھ کہا ہے۔‘ عروبا کہتی ہیں کہ ’میں بتاتی ہوں کہ آپ نے مجھے کیا کہا ہے۔‘

نتاشہ علی کہتی ہیں کہ انشا اللہ کچھ گھنٹے رہ گئے ہیں پھر آپ سوچیں گی کہ آپ نے مجھے کیا کہا ہے؟‘

گھر میں شریک دوسرے افراد دونوں کو سمجھا رہے ہوتے ہیں اور لیکن ان کی لڑائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، نتاشہ علی کچن سے جانے لگتی ہیں تو عروبہ کہتی ہیں کہ ’چھ گھنٹے سے پہلے باہر نہ آئے۔‘

نتاشہ علی بھی ان سے کہتی ہیں کہ ’اب تم تیار رہنا، کچھ گھنٹے رہ گئے ہیں سب نے دیکھا ہے کہ تم نے میری چائے بنانے پر کیا زیادتی کی ہے اب تم کل سے تیار رہنا۔‘

نتاشہ علی انہیں چڑیل کہتے ہوئے واپس لاک اپ میں چلی جاتی ہیں، عروبہ مرزا کہتی ہیں کہ ’چلو اندر اپنی اصلیت دکھانا شروع ہوجاتی ہو۔‘

تماشہ ٹو مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں