تازہ ترین

مریم نور کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کی بچے کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نور نے چائلڈ اسٹار زیوین شاہ روگھنی کے ساتھ رقص کی ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں زیوین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’چلیں ڈانس کریں۔‘ ویڈیو میں مریم نور کو مشہور گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زیوین بھی اداکارہ کے ساتھ انہی کے انداز میں رقص کررہے ہیں۔ مریم نور نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو کو پسند کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مریم نور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان (اسد) کی بہن (زونی) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

تقدیر کی دیگر کاسٹ میں علیزے شاہ، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، عالیہ علی، خالد انعم، ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -