اشتہار

مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے پرکام کرنے والے غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائیگی، وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 147 اور 245 کے تحت جاری کیا جائے گا، مذکورہ نوٹیفیکیشن انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کی سیکشن 4 کے تحت بھی ہوگا۔

- Advertisement -

ٹاسک فورس کے قیام کے سلسلے میں وزارت قانون و انصاف سے توثیق کرائی گئی ہے، خیبر پختون خواہ حکومت نے ٹاسک فورس کی تشکیل کے حوالے سے رجوع کیا تھا ،

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کے پی کے حکومت سے ٹاسک فورس کے لیے منظوری لی جا چکی ہے، داسو پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں