تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بھارت: 70 روپے کی چوری ، نوجوان طالبات کی برہنہ تلاشی

مدھیا پردیش: بھارتی ریاست مدھیا پریش کے سرکاری اسکول میں 70 روپے چوری ہونے کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا، کلاس ٹیچر نے نوجوان طالبات کو برہنہ کرنے کر کے تلاشی لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مدھیا پریش میں واقع ڈسٹرکٹ دمھو کے سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں میٹرک کی ایک طلبہ نے اپنی ٹیچر سے پیسے چوری ہونے کی شکایت کی۔

کلاس ٹیچر نے شکایت سننے کے بعد کلاس کے تمام بچوں سے اس بارے میں دریافت کیا اور بستوں کی تلاشی لینی شروع کی جس میں ناکامی کے بعد فرداً فرداً تفتیش کی گئی۔

ٹیچر نے کلاس کی دو طالبات سے پیسوں کے بارے میں دریافت کیا تو اُس نے صاف انکار کردیا جس کے بعد کلاس کی استاد نے شک کی بنیاد پر دونوں بچیوں کے کپڑے اتار کر تلاشی دینے کی ہدایت کی اور انکار پر زبردستی انہیں برہنہ کردیا تاہم چوری شدہ پیسے برآمد نہ ہوسکے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ساتھی طلبہ نے 70 روپے چوری ہونے ٹیچر سے شکایت کی جس کے بعد ہمارے بستوں کی تلاشی لی گئی، مجھے سے ٹیچر نے علیحدگی میں پوچھا تو میں نے صاف انکار کیا جس کے بعد میرے کپڑے اتار کر زبردستی تلاشی لی گئی۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع جب والدین کو ملی تو انہوں نے ٹیچر کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے بعد تعلیمی کمیٹی کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ پرنسپل کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔


 

Comments

- Advertisement -