کتے، بلیاں اور خرگوش جیسے دیگر جانور تو ہر کسی سے مانوس ہوجاتے ہیں، لیکن کیا کبھی آپ نے کسی خوفناک اژدھے کو کسی بچے سے اتنا مانوس دیکھا ہے؟
سانپ یا اژدھا ایسے جانور ہیں جن کے نام سے ہی زیادہ تر لوگ خوف سے کانپ جاتے ہیں، تصور کریں کہ اگر وہ آپ کو اپنے جسم سے لپیٹ لے تو آپ کی کیا کیفیت ہوگی؟
ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک چھوٹے سے بچے کو ایک دیو قامت اژدھے سے بے خوف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آگے کیا ہوتا ہے یہ جان کر آپ بھی خوف سے کانپ اٹھیں گے۔
دل دہلا دینے والی اس ویڈیو میں ایک چھوٹا سا بچہ ایک بڑے اژدھے کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ اس دوران جیسے ہی بچہ اس کو چھوتا ہے اور اگلے ہی لمحے بچہ اس کو گلے لگالیتا ہے، بچے نے پہلے اژدھے کا منہ پکڑا اور پھر اس پر بیٹھ گیا۔ یہ منظر آپ کا دل ہلا دے گا۔
Irresponsible parents. pic.twitter.com/LDJWbYvIS2
— Figen (@TheFigen_) May 16, 2023
اسی دوران بچہ اس کے جسم کے درمیان میں بیٹھ گیا اور کوئی بعید نہیں کہ اژدھا اسے اپنے جسم سے دبوچ لے جو ممکن بھی کیونکہ جانور اپنی جبلت یا فطرت سے باز نہیں رہ سکتا۔
اس ویڈیو سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اس کا پالتو جانور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ازگر جوابی کارروائی نہیں کر رہا اور نہ بچے پر حملہ کر رہا ہے۔
یہ حیران کن ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جسے بہت زیادہ دیکھا اور شیئر کیا جا رہا ہے۔ صرف 30 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 70.3ہزار ویوز مل چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔