جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

تھائی وزیر اعظم کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوتھ چان نے حالیہ انتخابات میں اپنی جماعت کے شکست کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوتھ چان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی پارٹی تھائی نیشنل یونائیٹڈ پارٹی کو مئی میں ہونے والے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم پریوتھ چان نئی حکومت کے قیام تک نگراں وزیراعظم کے فرائض انجام دیتے رہیں گے جس کے بعد وہ سیاست کے کوچے کو الوداع کہہ دیں گے۔

واضح رہے کہ 2014 میں تھائی لینڈ کے آرمی چیف پریوتھ چان اوچا نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا جس کےبعد وہ 2019 میں فوج کے تیار کردہ نئے آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کے بعد سویلین وزیراعظم بنے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں