اشتہار

ٹھٹھہ: ماہی گیر نے نایاب مچھلی ’سوا‘ کا شکار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے ماہی کے ہاتھ نایاب اور قیمتی مچھلی ’سوا‘ لگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں ماہی گیر نے نایاب اور قیمتی مچھلی سوا کا شکار کرلیا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

قیمتی مچھلی کے شکار پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سوا کا شکار کرنے والے ماہی گیر کا کہنا تھا کہ ’یقین نہیں آرہا ہے کہ قیمتی مچھلی میرے جال میں پھنس گئی ہے۔

- Advertisement -
فائل فوٹو

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی پٹی گوادر میں ماہی گیروں کے جال میں نایاب نسل کی مچھلی آگئی۔

مزید پڑھیں: گوادر: ماہی گیروں کے جال میں‌ نایاب مچھلی پھنس گئی

آبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی ’سن‘ فش کہلاتی ہے۔ نایاب سن فش گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور اس کا اوسط وزن دو ٹن تک ہوتا ہے۔

رواں سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا تھا کہ سمندر میں کم یاب ہونے کے باعث اب بہت کم یہ مچھلی جال میں پھنستی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں